ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اننت کمار ہیگڈے اگر چاہیں تو کمٹہ سے اسمبلی امیدوار بن سکتے ہیں - رکن اسمبلی دینکر شیٹی 

اننت کمار ہیگڈے اگر چاہیں تو کمٹہ سے اسمبلی امیدوار بن سکتے ہیں - رکن اسمبلی دینکر شیٹی 

Sat, 18 Mar 2023 13:07:28    S.O. News Service

کمٹہ ،18 / مارچ (ایس او نیوز) کمٹہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی دینکر شیٹی نے اعلان کیا ہے کہ رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے اگر ریاستی سیاست میں اترنے کے لئے کمٹہ سے اسمبلی امیدوار بننا چاہیں تو میں ان کے لئے اپنا حلقہ  چھوڑنے کے لئے تیار ہوں ۔
    
کمٹہ میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایل اے دینکر شیٹی نے بتایا کہ سابقہ الیکشن میں مجھے کمٹہ حلقہ سے امیدوار بنانے کے لئے اننت کمار ہیگڈے نے ہی بڑی کوشش کی تھی ۔ میں نے دو بار اس حلقہ سے جیت حاصل کی ہے اور رکن اسمبلی بنا ہوں ۔ مجھے جب بھنک ملی کہ اننت کمار ہیگڈے کمٹہ سے اسمبلی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو میں نے خود اننت کمار کے پرسنل اسسٹنٹ کو فون کرکے اس بارے میں پوچھا تو جواب ملا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔ 
    
دینکر شیٹی نے بتایا کہ اننت کمار ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں اور شکر کی مقدار بہت زیادہ بڑھنے کی وجہ سے وہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے لگے تھے ۔ اب ان کی صحت ٹھیک ہوگئی ہے اور وہ اپنے حلقہ میں سرگرم ہوجائیں گے ۔ 


Share: